سرکار نے آج کہا ہے کہ بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے قرض کی وجہ سے مقدموں کا
سامنا کررہے کنگ فشر کے مالک وجے مالیہ کی لندن میں ہوئی گرفتاری برطانوی
سرکار سے اس کی درخواست کا نتیجہ ہے اور اس کی حوالگی کا قانونی عمل
جاری
ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے مالیہ کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے
ہوئے کہا کہ بھارت سرکار کے برطانوی حکومت کو مالیہ کی حوالگی کی درخواست
کے نتیجے میں اس کی گرفتاری ہوئی ہے۔برطانیہ میں حوالگی کا عمل جاری ہے۔